قدس پر قبضے کا سالانہ دن ، انتہا پسند صیہونيوں کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ

IQNA

قدس پر قبضے کا سالانہ دن ، انتہا پسند صیہونيوں کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ

23:56 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330252
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۰ مئی كو صیہونی حكومت كی دائیں بازو كی شدت پسند جماعت كی كال پر دسيوں صیہونيوں نے قدس پر قبضے کا سالانہ دن منانے كے بہانے مسجد الاقصی پر حملہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی نامی محکمہ اوقاف كی رپورٹ كے مطابق آج صبح یہودی بستيوں میں آباد صیہونيوں نے اسرائيلی پارلیمنٹ كے انتہا پسند اراكين كے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ كيا ہے ۔
صیہونیوں کا یہ حملہ مسجد الاقصی کے گرد تعینات اسرئیلی پولیس کی بھاری نفری کے زیر نگرانی مسجد میں مسلمان شہریوں اور نمازیوں کی موجودگی کے باوجود کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رہے کہ اس وقت بھی اسرائیلی پلیس اہلکاروں اور فوجیوں کی بہت بڑی تعداد کو قدس بھر اور مسجد الاقصی کے گرد تعینات کیا گیا ہے ۔

1012431
نظرات بینندگان
captcha