ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی نامی محکمہ اوقاف كی رپورٹ كے مطابق آج صبح یہودی بستيوں میں آباد صیہونيوں نے اسرائيلی پارلیمنٹ كے انتہا پسند اراكين كے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ كيا ہے ۔
صیہونیوں کا یہ حملہ مسجد الاقصی کے گرد تعینات اسرئیلی پولیس کی بھاری نفری کے زیر نگرانی مسجد میں مسلمان شہریوں اور نمازیوں کی موجودگی کے باوجود کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رہے کہ اس وقت بھی اسرائیلی پلیس اہلکاروں اور فوجیوں کی بہت بڑی تعداد کو قدس بھر اور مسجد الاقصی کے گرد تعینات کیا گیا ہے ۔
1012431