مصر كی جامعہ الازہر نے شيعہ امام بارگاہ كی واضح مخالفت كردی

IQNA

مصر كی جامعہ الازہر نے شيعہ امام بارگاہ كی واضح مخالفت كردی

20:14 - May 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2331049
بين الاقوامی گروپ :شيخ الازہر نے ۲۰ مئی كو ايك اجلاس میں شيعہ امام بارگاہ كی مصر میں تعمير كی واضح مخالفت كا اعلان كرديا
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Hespress﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے شيخ الازہر احمد الطيب نے كسی خاص فرقہ يا گروہ سے متعلق مساجد مخصوصا شيعہ امام بارگاہ كی تعمير پر خبردار كرتے ہوئے دعوی كيا كہ ايسی جگہوں جہاں فرقہ پرستی ،نفرت اور صحابہ كی توہين ہوہم اسكے مخالف ہیں۔
درحالانكہ الازہر جو ايك مہم اسلامی مركز ہے اسے فرقہ پرستی سے دور ہونا چاہیے ليكن شيخ احمد الطيب نےعجيب الزامات لگا كر مصر میں فرقہ پرستی كی ترويج كردی ہے ايسی حالت میں مجمع جہانی تقريب مذاہب اسلامی اورمجمع جہانی اہل بيت جيسی عالمی تنظيموں كو اقدامات كرنے چاہیے ۔
0112828
نظرات بینندگان
captcha