ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "رائٹرز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ كويت كے روزنامہ "الدار" نے اعلان كيا ہے كہ یہ روزنامہ بحرين اور سعودی عرب كے شيعوں كی محدود پيمانے پر تشہير كرے گا۔
روزنامہ الدار كے ایڈیٹر عبدالحسين السلطان نے كہا كہ یہ روزنامہ مختلف انسٹی ٹيوٹس جيسے "انٹرنيشنل ايمنسٹی" اور "ہيومن راٹس واچ" كے مقالہ جات كو انسانی حقوق كے بارے بحرين میں منتشر كرے گا۔ اور اس كاروائی سے تجاوز نہیں كرے گا۔
ياد رہے كہ كويت كی آبادی كا 3/1 حصہ شيعوں پر مشتمل ہے اور یہ گروپ كويت كی پارليمنٹ ، كامرس ڈيپارٹمنٹ اور مختلف ذرائع ابلاغ میں سرگرم ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق رواں سال كے مارچ كے مہينہ میں روزنامہ الدار پر پابندی لگائی تھی كيونكہ اس روزنامہ میں كويت ، بحرين اور سعودی عرب میں ہونے والے مظاہروں پر مقالہ جات لكھے گئے تھے۔
1013219