ہالينڈ؛ "مصيبت ڈے" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

ہالينڈ؛ "مصيبت ڈے" كے عنوان سے سيمينار

21:50 - May 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2331972
بين الاقوامی گروپ: ہفتہ كے دن ہالينڈ میں فلسطينی عوام كی حمايت كی تنظيم نے فلسطين پر قبضہ كی مناسبت سے "مصيبت ڈے" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی اور اس كانفرنس میں ہالينڈ كے سابق وزير اعظم بھی موجود تھے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "PalestineInfo" سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی عوام كی حمايت كی تنظيم نے گذشتہ روز ہفتہ كے دن ہالينڈ كے شہر آمسٹرڈام میں كانفرنس منعقد كی۔ جس كا عنوان "مصيبت ڈے" تھا۔ اس كانفرنس میں ہالينڈ كے سابق وزير اعظم بھی موجود تھے۔
اس تنظيم كے ترجمان "ويم لنكامپ" نے كہا كہ آج فلسطين كی مصيبت اور فلسطينی عوام كو نكال باہر كرنے كا 64 واں سال ہے۔ فلسطينی عوام كو حق حاصل ہے كہ وہ اپنی اور اپنے آباء و اجداد كی سرزمين پر جائیں۔
واضح رہے كہ چھ دہائيوں سے زيادہ عرصہ ہوچكا ہے كہ غاصب صیہونی حكومت فلسطينيوں كو نكال باہر اور بے گناہ انسانوں كو قتل كررہا ہے اور ہزاروں كی تعداد میں فلسطينی ان كے شكنجہ میں قيد بھی ہیں۔
انہوں نے آخر میں مطالبہ كيا كہ غزہ كی پٹی كے محاصرہ كو ختم كرنا چاہئے۔
1013345
نظرات بینندگان
captcha