ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كو ايك ارب يورو كی لاگت اور ايفل ٹاور كی مانند ۲۷۰ میٹر اونچے مينار كے ساتھ تعمير كرنے كا فيصلہ كيا گياہے ۔
واضح رہے كہ یہ مينار ۲۵ منزلہ ہوگا اور اس میں زائرين كی سہولت كے لیے ۸ لفٹیں لگائی جائیں گی ۔ یہ مسجد ۲۰ ايكڑ رقبے پر تعميركی جائے گی اور اميد كی جاتی ہے كہ اس كے ذريعے ١۷۰۰كے قريب روزگار كے مواقع فراہم ہونگے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مسجد میں ايك لاكھ بيس ہزار نمازيوں كی گنجائش ہو گی اور اس كی تعمير سال ۲۰١۵ء تك مكمل ہو جائے گی ۔
1015295