بلغاریہ؛ مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافہ

IQNA

بلغاریہ؛ مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافہ

22:20 - May 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2333672
بين الاقوامی گروپ: بلغاریہ میں مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافہ اس بات كی دليل ہے كہ اس ملك میں قانون اور عدالت كا وجود ہی نہیں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Jafaria News" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بلغاریہ كے مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافہ ہورہا ہے اور اس مشكل كے حل كيلئے كوئی قانونی كاروائی بھی نہیں كی جارہی۔
تجزیہ نگاروں نے كہا كہ بہت سے مسلمانوں كو بلغاریہ كی عدالتوں میں نہ صرف ان كو حقوق نہیں دئیے جاتے بلكہ بغاوت كے الزام میں ان كے خلاف مقدمہ دائر كيا جاتا ہے۔
ماہرين كے مطابق بلغاریہ كے مسلمان تعليمی، صحت كی حفاظت اور سياسی سرگرميوں سے محروم ہیں۔
گذشہ سال بلغاریہ كی دائیں بازو كی تحريك كہ جو آٹاكا" كے نام سے مشہور ہے ، چند مسلمان كہ جنہوں نے نماز جمعہ ادا كرنے كيلئے شہر صوفیہ كی مسجد میں جمع ہوئے ہوئے تھے، پر حملہ كرديا۔
واضح رہے كہ ايك ملين مسلمان بلغاریہ میں زندگی بسر كررہے ہیں كہ جو 10/1 حصہ بلغاریہ كی كل آبادی پر مشتمل ہیں۔
1014999
نظرات بینندگان
captcha