ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرارد میں اسرائيلی فوج سے كہا گيا ہے كہ فلسطينی علاقوں بالخصوص غزہ كے سرحدوں پر ضروری طبی سامان كی قلت كا باعث بننے والے محاصرے كو ختم كرنے كے لیے جلد اقدامات كرے ۔
جنرل اسمبلی نے قرارداد میں اسرائيلی حكومت سے اپنی سياسی پاليسيوں كو تبديل كرنے كا مطابلہ كيا جن كے نتيجے میں فلسطينی عوام مسلسل طبی مشكلات كا سامنا كر رہے ہیں اور اب تك كئی شہری ہلاك ہو چكے ہیں ۔
اسی طرح قرار داد میں صیہونی حكومت کو طبی عملے ، ايمبولينسوں اور بيماروں كے حمل و نقل میں ركاوٹیں پيدا كرنے سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاكہ بيمار افراد بروقت قدس اور ديگر شہروں میں علاج كے لیے مراكز صحت سے استفادہ كر سكیں ۔
1017788