ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ لبنان كی تنظيم حزب اللہ نے اپنے بيانیہ میں شام كے علاقہ الحولہ كے دلخراش واقعہ كی شديد مذمت كی جس میں بچوں كے شہيد ہونے كی تعداد زيادہ بتائی گئی ہے۔
اس بيانیہ میں آيا ہے كہ حزب اللہ نے شام كے مخالفوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ مذاكرات اور غير ملكی مداخلت كے انحصار كے بغير ، مطلوبہ اصلاحات اور اپنے وطن كے بہترين مفادات پر غور كریں۔
واضح رہے كہ دہشت گردی كے اس ہولناك واقعہ كہ جو شام كے علاقہ حمص كے نزديك حولہ میں پيش آيا ہے، میں 90 افراد قتل ہوئے ہیں جن میں زيادہ تعداد بے گناہ بچوں اور خواتين كی ہے۔
المنار كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان كے ايك اور بيانیہ كے مطابق ، سيد حسن نصر اللہ نے اپنے رشتہ داروں میں سے كہ جو شام میں لبنانی زائرين اغوا ہوگئے تھے كے مغوی ہونے كو جھوٹ قرار ديا ہے۔اور اس قسم كی خبریں جھوٹ كے علاوہ اور كچھ نہیں ہے۔
1018377