بين الاقوامی گروپ : مالی كے شمالی علاقوں كی ملك سے جدائی كی خبر اور مكمل طور پر متضاد دو گروپوں سيكولر اور اسلام پسندوں کا باہمی اتحاد ، اسلامی بيداری كے خلاف صیہونی حكمرانوں اور سعودی عرب كی وہابی حكومت كے مشتركہ گٹھ جوڑ كی حكايت كر رہا ہے جو علاقائی فرقہ واريت سے استفادہ كرتے ہوئے نيا محاذ كھولنے اور موجودہ بحران سے بچ نكلنے كے لیے اپنااثر و رسوخ بڑھانا چاہتے ہیں ۔
مالی كے شمالی علاقے "ازواڈ" میں عسكريت پسند گروپ "الطوارقۃ" كی جانب سے عليحدگی كا اعلان اس افريقی ملك كی طرف اسلامی مسائل كے تجزہ كاروں كی بيشتر توجہ كا باعث بنا ہے ۔ حكومت مالی ۱۹۶۰ ء میں فرانس سے آزادی اور "جنرل ٹراؤرہ" كی قيادت میں تين دہاہيوں تك قائم رہنے والی فوجی حكومت كی سرنگونی كے بعد ۱۹۹۰ء سے اب تك عسكريت پسند گروپ"الطوارقۃ" كی جانب سے عليحدگی كے مطالبے كا احساس كر رہی تھی ۔
گزشتہ تين ماہ كے دوران یہ خطرہ افريقی امور كے تجزیہ كاروں كے لیے كھل كر سامنے آ گيا تھا اور آخر كار سيكولر فوجی جمعيت نے وہابی مذہب كے مروج عسكريت پسند گروپ "انصار الدين" كے ساتھ مل كر شمالی مالی كی خودمختاری كا اعلان كر ديا ہے ۔
1018693