ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے حزب اللہ لبنان نے ايك بيان جاری كيا ہے ۔ جس میں كہا ہے كہ دوبارہ دہشت گردوں نے عراق كے دارالحكومت كے شيعہ اوقاف پر حملہ كر كے بيسوں عراقی شہيد كردیے ہیں ۔ ان دہشت گرد حملوں كے پيچھےامريكی جاسوس يا وہ شدت پسند ہیں جن كی سرپستی بعض مغربی ملك كر رہے ہیں۔ دہشت گردوں كی دن رات كی كوشش ہے كہ خطہ میں مذہبی جنگ بھڑكائی جاسكے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق كو برقرار ركھنا چاہیے تاكہ دہشت گردوں كے ہاتھ كاٹے جا سكیں ۔ انہوں نے كہا كہ ہم عراقی عوام پر ہونے والےاس ظلم كی شديد مذمت كرتے ہیں ۔ اور اس دھماكے میں ہونے والے شہيدوں كے خاندانوں سے تعزيت كرتے ہیں اور شہداء كے درجات كی بلندی كے لیے دعا كرتے ہیں ۔
۱۰۲۳۰۴۹