عراقی مسلمانوں كی شيعہ اوقاف دفتر پر حملے كی مذمت

IQNA

عراقی مسلمانوں كی شيعہ اوقاف دفتر پر حملے كی مذمت

22:24 - June 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2340686
بين الاقوامی گروپ : شيعہ اوقاف دفتر پركاربم دھماكے كے بعد عراق كی شيعہ اوراہل سنت عوام نے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿lepoint﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے گذشتہ روز ۴ جون كو شيعہ اوقاف دفتر پر كار بم خودكش دھماكے كے بعد جس میں ۵۰ سے زيادہ عراقی عوام شہيد اور زخمی ہوئے تھے ، عراق كے شيعہ اوراہل سنت عوام نے اپنے الگ الگ بيانات میں عراقی مسلمانوں سے پرامن رہنے كی اپيل كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں كا فتنہ كامياب نہیں ہونے دیں گے ۔
اس دھماكے كی سب سے پہلے مذمت وزيراعظم نوری المالكی اور پارليمنٹ كے سنی سپيكر اسامہ النجيفی نے كی اوراسے غيرانسانی اقدام قرار ديتے ہوئے اس كی پر زورمزمت كی اور عوام سے اپيل كی كہ اپنی وحدت كو دشمن كے مقابلے میں قائم ركھیں۔ سنی اوقاف دفتر كے ترجمان فارس المھدوی نے اس اقدام كو وحشيانہ اور غيرانسانی قرار ديا ہے اسی طرح سنی اوقاف دفتر كے نزديك بھی ايك بم دھماكہ ہوا جسمیں خوش قسمتی سے كوئی جانی نقصان نہیں ہوا
گزشتہ دن كے دھماكے میں ابھی تك ۲۵ افراد كی شہادت كی اطلاع ملی ہے۔
۱۰۲۳۰۱۲


نظرات بینندگان
captcha