جنوب مغربی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

IQNA

جنوب مغربی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

20:21 - June 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2341392
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر ٹولوس میں ۱۶ جون كو جنوب مغربی فرانس كے مسلمانوں كا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿pageshala﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس سالانہ اجتماع كا موضوع " مسلمانوں كے لیے يكجہتی ضروری ہے " ہوگا ،اس میں سوئٹزرلينڈ، بيلجيم، فرانس كی مذہبی تنظيموں كے وفود شركت كریں گے ۔
یہ سالانہ اجتماع ۱۶ جون دن ۹:۳۰ بجے شروع ہوگا اسے اسلامك سوسائٹی فار نالج نے آرگنائز كيا ہے ، اس سالانہ اجتماع میں جنيوا كے اسلامی مركز كے صدر، الہيات كے پروفيسروں اور فرانس كی اسلامی ايسوسی ايشن كے اركان تہذيب اسلامی كی تاريخ اور اسلام كی ترقی میں مسلمانوں كی وحدت كا كردار كے موضوعات پر گفتگو كریں گے۔
ياد رہے اس سالانہ اجتماع كے موقعہ پر اسلامی كتابوں اور عالم اسلام كے مقدس مقامات كی تصويری نمائش كا بھی اہتمام ہوگا ۔
۱۰۲۴۱۰۳


نظرات بینندگان
captcha