آيت اللہ سيستانی كی جانب سے شيعہ اوقاف دفتر میں بم دھماكہ كی شديد مذمت

IQNA

آيت اللہ سيستانی كی جانب سے شيعہ اوقاف دفتر میں بم دھماكہ كی شديد مذمت

20:47 - June 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2341408
بين الاقوامی گروپ: مرجع تقليد آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی نے شيعہ اوقاف دفتر كے چيئرمين صالح الحيدری كو ٹيلی فون كركے شيعہ اوقاف دفتر پر بم دھماكے كی شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے انٹر نیٹ اخبار "العراق نٹ" سے نقل كيا ہے كہ شيعہ اوقاف عراق كے روابط عامہ اور ذرائع ابلاغ كے چيئرمين عمار الموسوی نے بتايا كہ آيت اللہ العظمی سيستانی نے صالح الحيدری سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے اس دہشت گرد حملے كی مذمت كی اور شہداء كی بلندی درجات كيلئے دعا كی اور زخميوں كی شفا كيلئے دعا فرمائی۔
اسی طرح نيوز چينل "العالم" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيستانی نے مقتدی صدر كو بھی پيغام ارسال كيا ہے جس میں یہ كہا گيا ہے كہ وہ شيعوں كے درميان افتراق كا موجب نہ بنیں اور مسائل كو گفتگو كے ذريعہ حل كریں۔ انہوں نے كہا كہ موجودہ حكومت كی اصلاح كی ضرورت ہے۔ رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيستانی نے یہ پيغام ايك وفد كے ذريعہ مقتدی صدر تك پہنچايا ہے۔
1023851
نظرات بینندگان
captcha