ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی Bernama ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے "وحدت اسلامی" كے عنوان سے ملائيشيا كی مختلف رياستوں سے ۲۷ افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد كیے جارہے ہیں ۔
واضح رہے كہ قومی سطح كے ان مقابلوں كا آغاز پہلی رات دو قاريوں كی جانب سے قرآن كی بعض سورتوں كی تلاوت كے ذريعے كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے ۵ دن تك جاری رہیں گے جن كے اختتام پر كامياب اميدواروں كا اعلان اور ان كو ملك میں جلد ہی منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرأت قرآن كريم مقابلوں میں شركت كا موقع فراہم كيا جائے گا۔
1023118