مسجد ابراہيمی كے ارد گرد صیہونی حكومت كے سيكورٹی كے سخت اقدامات

IQNA

مسجد ابراہيمی كے ارد گرد صیہونی حكومت كے سيكورٹی كے سخت اقدامات

20:18 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2342977
بين الاقوامی گروپ: صیہونی حكومت كی فورسز نے دريائے اردن كے مغربی كنارے كے شہر الخليل كی مسجد ابراہيمی كے ارد گرد 7 جون سے سيكورٹی اقدامات سخت كردئیے ہیں، سيكورٹی فورسز مسجد كے ارد گرد گھروں اور دكانوں میں جاكر تفتيش كررہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Palestine info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے : عينی شاہدين كے مطابق دسيویں اسرائيلی فوجيوں نے مسجد كے داخلی راستوں میں چيك پوسٹیں قائم كركے لوگوں كے شناختی كارڈ چيك كرنا شروع كردئیے ہیں اور مسجد كے ارد گرد گھروں اور دكانوں میں گھس كر لوگوں كو خوف زدہ كر رہے ہیں۔
ذرائع كے مطابق الخليل كے مشرقی حصہ میں صیہونی آباد كاروں كی بستی "مانون" میں بھی فلسطينيوں كو دھمكياں دی گئی ہیں اور یہودی آبادكار انہیں گندم اور جو كی فصل نہیں اٹھانے دے رہے ہیں۔

1025453
نظرات بینندگان
captcha