امريكی مسلمان شہريوں كے نام ايگزٹ كنٹرول لسٹ میں شامل

IQNA

امريكی مسلمان شہريوں كے نام ايگزٹ كنٹرول لسٹ میں شامل

23:05 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343028
بين الاقوامی گروپ : امريكی ايجنسی ايف ۔ بی ۔ آئی نے ايك نسل پرستانہ اقدام كے تحت امريكہ كے مسلمان شہريوں كے نام ايگزٹ كنٹرول لسٹ میں شامل كر كے مسلمان امريكيوں كو اندرون ملك اور بيرون ملك سفر سے روك ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ « OnIslam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سن ڈيگو شہر كے ايك رہائشی كہ جس كا نام اس لسٹ میں شامل ہے ، نے اس اقدام كی وجوہات كے بارے كہا : ايف ۔ بی ۔ آئی اس اقدام كے ذريعے امريكی مسلمانوں پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے اور ان كے خلاف جاسوسی كرنا چاہتی ہے ۔
اير انیھا نامی اس مسلمان شہری پر فلسطينی عوام كی حمايت كے جرم میں سفری پابندی عائد كی گئی ہے جبكہ ايف ۔ بی ۔ آئی كے حكام نے اسے گرفتار كر كے چھ گھنٹے تك پوچھ گچھ بھی كی ہے ۔
1025577
نظرات بینندگان
captcha