ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار کا آغاز علماء و مفكرين کے علاوہ دينی اور سياسی رہنماؤں كی موجودگی میں كلام اللہ كی تلاوت سے كيا گيا ۔
سيمينار میں معروف مقامی شيعہ عالم دين اور مفكر سید صادق نے حضرت علی (ع) كی سيرت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح كيا کہ امام علی (ع) اخلاقی اور انسانی اقدار كے رشد اور ارتقا كا موجب تھے ۔
انہوں نے مزید کہا : آج علم نے بہت زيادہ ترقی كر لی ہے ليكن انسانيت علم كی نسبت رشد نہیں كر سكی ۔ اگر مسلمان اخلاقی فضائل كسب كرنے كے خواہاں ہیں تو ضروری ہے كہ آئمہ اطہار(ع) بالخصوص حضرت امير المومنين (ع) كی زندگی اور سيرت پر عمل كریں ۔
1026362