شمالی امريكہ میں حفظ قرآن كريم سمر كيمپ كا انعقاد

IQNA

شمالی امريكہ میں حفظ قرآن كريم سمر كيمپ كا انعقاد

14:03 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345218
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كے دينی مدرسے "جامعہ السيفیہ" كی كوششوں سے امريكی رياستوں شيكاگو ، ٹورانٹو اور ہيوسٹن میں حفظ قرآن كريم پر مشتمل سمر كيمپ لگايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Mahadalquran»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سمر كيمپ ۱۱ سے ۲۸ جون تك شيكاگو ، ۲۸ سے ۱۸ جولائی تك ہيوسٹن ، اور ۲۰ اگست سے ۱۳ ستمبر تك ٹورانٹو میں منعقد كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ ان قرآنی سمر كيمپوں كا اصلی ہدف طلباء كے درميان حفظ قرآن سے لذت اٹھانے كا شوق، حفظ قرآن كی تعليم كے طريقہ كار ، روز مرہ كی زندگی میں قرآنی تعليمات پر علمدرآمد كے لیے طلباء كی مدد ، اور قرآن كے ساتھ طلباء كے بيشتر رابطے اور آشنائی كے لیے كوشش كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كيمپوں میں شريك طلباء كو اصول تجويد ، قرآنی قصے ، خوشخطی ، اذان اور مرثیہ سرائی كی تعليم بھی دی جائے گی ۔
1024338
نظرات بینندگان
captcha