بين الاقوامی گروپ : شديد دباؤ میں زندگی بسر كرنے والی ليبيا كی عوام كے لیے اسلامی بيداری كا پہلا تحفہ مكمل آزادی اور قذافی فورسز كے خوف و ہراس كے بغير انتخابات كا انعقاد ہے ۔ ملكی انتخابات میں عوام كی شركت ايك تاريخی تبديلی شمار ہوتی ہے ؛ پٹروليم ذخائر پرمشتمل اس زرخيز سرزمين كا آئندہ سياسی نظام اور مستقبل ، پارليمانی نمائندوں اور اسمبلی ممبران كے چناؤ كے مرہون منت ہے جو ليبيا كے بنيادی قانون كو معين كریں گے ۔