ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "dp-news" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے سیٹلائٹ چينل كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر غسان بن جدو نے بتايا كہ الميادين سیٹلائٹ چينل نے دنيائے عرب میں كام كرنے والے 700 چينل كے ساتھ كام كا آغاز كرديا ہے۔
غسان جدو الجزيرہ چينل كے مستعفی ڈائريكٹر نے كہا ؛ الميادين سیٹلائٹ چينل ہماری 9 مہينے كی مسلسل كوششوں كا نتيجہ ہے اور یہ ايك ريكارڈ ہے ۔انہوں نے كہا ہمارا چينل دنيائے عرب اور اسلام كے واقعات كی غير جانبدارانہ كوريج كرے گا ؛ ہمارا مقصد جمہوريت اور انسانی حقوق كی پاسداری ہوگا۔
غسان جدو نے كہا آج دنيائے عرب كے ذرائع ابلاغ نے فلسطين كے مسئلے كو پس پشت ڈال ديا ہے مگر ہم فلسطين كے بارے میں واضح حكمت عملی بنا كر فلسطين اور بيت المقدس كی اخبار پيش كریں گے ۔
1028202