ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی ''ايكنا'' نےPalestinenfo نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ؛ اخبار نے لكھا ہے كہ اسرائيل نے غزہ كی پٹی كے ايك لاكھ رہائشيوں اور دريائے اردن كے مغربی كنارے كے ايك لاكھ چاليس ہزار افراد كو گزشتہ 27 سالوں میں رہائشی حق سے محروم كيا ہے۔
اس اخبار نے لكھاہے كہ ابھی تك فلسطينو ں كو بيت المقدس سے نكالنے كا سلسلے جاری ہے۔ رپورٹ كے مطابق غاصب فورسز نے اوپن بريج سياست كو استعمال كرتے ہوے ہزاروں فلسطينوں كو بيت المقدس سے بے دخل كيا ہے۔ اس سياست كے مطابق ہر وہ فلسطينی جو بيت المقدس كو 7 سال سے زيادہ ترك كرے گا اسے بيت المقد س میں رہنے كا حق حاصل نہیں ہو گا۔
1029336