سعودی وھابی تفكر كے فروغ میں مصروف /تكفيری فرقہ اسلامی ممالك تك محدود نہیں رہے گا

IQNA

سعودی وھابی تفكر كے فروغ میں مصروف /تكفيری فرقہ اسلامی ممالك تك محدود نہیں رہے گا

22:13 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346777
بين الاقوامی گروپ: مصری اخبار الانوار كے چيف ایڈیٹر نے انكشاف كيا ہے كہ سعودی عرب اور آل سعود وھابی تكفيری گروپ كو نہ صرف اسلامی ممالك بلكہ پوری دنيا میں پھيلانا چاہتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی''ايكنا''كی رپورٹ كے مطابق العالم نيوز چينل كے ساتھ ايك انٹرويو میں الانوار اخبار كے چيف ایڈیٹرعادل الجوجری نے كہا كہ وھابی تكفيری گروپ نہ صرف خطے بلكہ پوری دنيا كے لئے خطرہ ہے۔ الجوجری نے وھابی تكفيری تفكر كے فروغ كا مقصد عرب ممالك كو كمزور اور اسلامی بيداری كو سعودی عرب میں داخل ہونے سے روكنا ہے تا كہ یہ ملك اسرائيل كے ساتھ مل كر اس خطے كی اكيلی قوت بن جائے۔ انہوں نے كہا یہ ايك عالمی مسئلہ ہے كيونكہ وھابی تفكر دہشت گرد تنظيم القاعدہ كے ساتھ ملا ہوا ہے جو تمام دنيا كے لئے خطرہ ہیں ۔ انھوں نے مزيد كہا وھابی تكفيری گروپ ناٹو اور اسرائيل كے ساتھ مل كرشام كے خلاف سازش میں مصروف ہے تا كہ مغربی دنيا كے خلاف خطے میں موجود مزاحمت كو ختم كيا جا سكے؛ اسی لئے شام میں قبائلی اور مذھبی تشدد شروع كيا جا چكا ہے۔ اس سلسلے میں ايك معاھدہ '' پيكو۲ '' موجود ہے جس میں صہيونی حكومت اورعربوں كے درمياں لڑائی كو عرب، ايران اور پھرسنی شيعہ لڑائی میں تبديل كيا جائے گا۔ اور اس میں وھابی تكفيری گروپ نے مركزی كردارادا كرنا ہے۔ الجوجری نےكہا تيونس ،ليبا،مصر اور شام كی پارليمنٹ میں پہنچنے كے لئے وھابی تفكر نے كڑورں ڈالرخرچ كئے ہیں تاكہ ان ممالك میں سياسی عدم استحكام پيدا كيا جا سكے ۔ الانوار كے چيف ایڈیڑ نے كہا : سعودی عرب یہ اس لئے كررہا ہے تاكہ عربی انقلاب آل سعود كی حكومت تك نہ پہنچ سكے۔ 1029019
نظرات بینندگان
captcha