قرآنی آیات كی سادہ تفسير كا بيان ، بچوں كے لیے حفظ قرآن كے عمل میں آسانی كا موجب ہے

IQNA

قرآنی آیات كی سادہ تفسير كا بيان ، بچوں كے لیے حفظ قرآن كے عمل میں آسانی كا موجب ہے

23:59 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346808
بين الاقوامی گروپ : اس بات كی طرف توجہ كرتے ہوئے كہ قرآن كريم عميق مطالب پر مشتمل ہے ، عراق كے دارالحكومت "بغداد" میں صدر تحريك سے وابستہ قرآنی انسٹی ٹيوٹ نے بچوں كے درميان حفظ قرآن كے عمل كو آسان تر بنانے كی غرض سے مفاہيم قرآن كی سادہ تفسير بيان كرنے كا سلسلہ شروع كيا ہے ۔
عراق میں صدر تحريك سے وابستہ قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے منتظم اعلی اور "نصرة القرآن" بين الاقوامی مقابلوں كے چيف آرگنائزر "شيخ مازن الساعدی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس انسٹی ٹيوٹ نے صدام كی سرنگونی كے بعد عراق میں قرآنی ثقافت اور علوم كی ترويج كے لیے بڑے پيمانے پر كام كيا ہے اور ان سرگرميوں میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد ، قرآنی فيسٹيولز اور قرآنی محفلوں كا اہتمام قابل ذكر ہیں ۔
انہوں نے بچوں كو آسانی سے حفظ كرانے كے لیے آيات كی سادہ تفسير سے استفادے كے بارے میں كہا : اس قرآنی انسٹی ٹيوٹ میں قرآن كريم كے گہرے مطالب اور مفاہيم كا خيال ركھتے ہوئے بچوں كے لیے قرآنی آيات كی سادہ اور عام فہم تشريح كيا جاتی ہے كيونكہ قرآن كے عميق مطالب كو درك كرنا بچوں اور جوانوں كے لیے مشكل كام ہے لہذا ابتدائی مرحلے میں بچوں كے لیے ان مفاہيم كی سادہ تفسير بيان كرنی چاہيئے ۔
1027773
نظرات بینندگان
captcha