فرانس ؛ غزہ كے بارے میں امتحانی سوال پر صیہونزم حاميوں كا غصہ

IQNA

فرانس ؛ غزہ كے بارے میں امتحانی سوال پر صیہونزم حاميوں كا غصہ

22:38 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347163
بين الاقوامی : فرانس میں میڈيكل كے امتحانی پپر میں صیہونی فورسزكےغزہ پر حملےبارےمیں سوال پر فرانسيسی یہودی تنطيموں كی نمائندہ كونسل نے غصےكا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی(ايكنا) نے سفير نيوز نیٹ ورك سے نقل كياہے كہ پيرس میڈيكل كالج میں غزہ اور عوام كے قتل عام كے بارے میں امتحانی سوال مطرح ہونے پر فرانسيسی یہودی تنظيموں كی نمائندہ كونسل نے ردعمل ظاہر كرتےہوئے كہا اس سےاسرائيل كے خلاف نفرت بڑھےگی۔
سوال ايسے مطرح كيا گيا : فرض كریں اگر آپ ۲۰۰۸ سے ۲۰۰۹ كی جنگ میں غزہ كے شہر رفع میں ڈاكٹر كی حيثيت سے خدمت كر رہے ہوں اور ايمبولنس ۲۲ لاشیں لاتی ہے سب ايك ہی خاندان كے افراد ہیں اور بمب باری میں ہلاك ہوئے ہیں آپ اس واقعہ كو جنگی جرائم ،انسانيت كے خلاف جرائم يا قتل عام قرار دیں گے ۔ اس سوال كے بارے میں یہودی تنظيموں نے غصے كا اظہار كياہے اور میڈيكل كالج كی انتظامیہ نے بھی اس پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
1030384
نظرات بینندگان
captcha