سعودی عرب میں آل سعود حكومت كی تبديلی كے لیے تنظيم كی تاسيس

IQNA

سعودی عرب میں آل سعود حكومت كی تبديلی كے لیے تنظيم كی تاسيس

22:51 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347170
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب میں آل سعود حكومت كے سقوط كے لیے الاخوان المومنين لتحرير الحجاز ﴿ مومن بھائی حجاز كی آزادی كے لیے ﴾ نامی تنظيم كی تاسيس كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار ، روزنامہ "الانتقاد" سے نقل كيا ہے كہ اخوان المومنين نامی تنظيم نے اپنے پہلے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب میں حقيقی تبديلی اس وقت آ ئے گی جب آل سعود حكومت ختم ہو گی اور حكومت عوامی نمائندوں كے پاس آئے گی ۔
اس بيانیہ میں آيا ہے كہ اس تنظيم كا مقصد معاشرے سے بے انصافی اور ظلم و ستم كا خاتمہ ہے ۔ ہم اسلام كی بنياد پر تبديلی چاہتے ہیں اور آج خطے میں ملتوں نے اپنی تقدير اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے اور آمروں اور جابروں كو اقتدار سے ہٹا ديا ہے ہم بھی اسلام كی بنياد پر تبديلی لانا چاہتے ہیں ، ہم اخوان المومنين برائے حجاز كی تاسيس كرنے كا اعلان كرتے ہیں كيونكہ تبديلی كا وقت آچكا ہے ۔
1029489
نظرات بینندگان
captcha