سعودی عرب ؛ فلپائنی زبان میں تفسير قرآن كے پہلے ترجمے اشاعت

IQNA

سعودی عرب ؛ فلپائنی زبان میں تفسير قرآن كے پہلے ترجمے اشاعت

23:57 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2348047
بين الاقوامی گروپ : سعودی وزارت اوقاف اور مذہبی امور سے وابستہ غيرمسلم اقليتوں كو اسلام كی دعوت كے خصوصی سينٹر كی جانب سے فلپائنی زبان میں تفسیر قرآن كريم کا پہلا ترجمہ شائع كیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز نیٹورك "الجزيرہ" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلپائنی زبان میں تفسير قرآن بيرون اور اندرون ملك مبلغين كی مسلسل ١۰ سالہ كوششوں کا نتيجہ ہے ۔
یہ تفسير درحقيقت "ملك فہد" پبلشنگ سينٹر كی جانب سے شائع شدہ تفسير "المسير" كا ترجمہ ہے جو فلپائنی زبان میں دنيا كا پہلا ترجمہ شمار ہوتا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، پہلے مرحلے میں اس تفسير كے ۲۰ ہزار نسخے شائع كیے گئے ہیں جن پر دو لاكھ چاليس ہزار ڈالر كا خرچ آيا ہے ۔
جدہ میں اقليتوں كے صنعتی علاقے كے انچارج "فؤاد كوثر" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ سعودی عرب میں اسلام قبول كرنے والوں میں زیادہ تعداد فلپائنيوں كی ہے اور ہم نے اس تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ تفسير كو فلپائنی زبان میں شائع كيا ہے ۔
1031179
نظرات بینندگان
captcha