گستاخ رسول ﴿ص﴾ انڈونيشین باشندے كو جيل بھيج ديا گيا

IQNA

گستاخ رسول ﴿ص﴾ انڈونيشین باشندے كو جيل بھيج ديا گيا

23:57 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2348048
بين الاقوامی گروپ : انڈونيشيا كی عدالت نے مغربی جزيرے "سوماترا" كے شہری "اسكندر اعان" كو پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين كے جرم میں جيل كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «portalangop»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پوليس نےاس شہری كو سال كے شروع میں سماجی ويب سائیٹ كے ذريعے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی شان میں گستخانہ بيانات جاری كرنے كے جرم میں گرفتار كر ليا تھا جسے صوبے سوماتری كی عدالت نے ۳۰ ماہ قيد كی سزا سنائی ہے ۔
عدالتی حكام نے اس بيان كے ساتھ كہ اسكندر اعان نے اپنے جرم كا اعتراف كر ليا ہے واضح كيا : اس گستاخ رسول ﴿ص﴾ كو مسلمانوں كے خلاف اشتعال انگيزی كے جرم میں سزا دی گئی ہے جبكہ اس نے پيشی كے دوران اپنے جرم كا اعتراف بھی كيا ہے ۔
1031200
نظرات بینندگان
captcha