ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ طرابلس اور شمال لبنان كے مفتی شيخ "مالك الشعار" نے مسلمانوں اور مسيحيوں كے مشتركہ اجتماع كی اپيل كی تھی ۔
واضح رہے كہ یہ اجتماع ١۸ جون كو مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے "مسلمانوں اور مسيحيوں كے درميان امن اور تعاون كا قيام" كے شعار سے بيروت كے چوك "الشہداء" میں واقع مسجد "محمد الامين" كے ہال میں منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ اجتماع تين دن تك جاری رہے گا جس میں آيت اللہ تسخيری "انصاف اور امن كے درميان رابطے كا فلسفہ" كے عوان سے خطاب كریں گے ۔
1031084