صدارتی انتخابات میں اسلام پسندوں كی فتح كا عوامی جشن

IQNA

صدارتی انتخابات میں اسلام پسندوں كی فتح كا عوامی جشن

23:06 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350149
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں مصری عوام نے 19 جون كو تحريراسكوئر پر جمع ہو كر صدارتی انتخابات میں كاميابی كا جشن منايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ''اليوم السابع'' سے نقل كيا ہے۔ اخوان المسلموں كے نامزد اميد وار محمد مرسی كے حاميوں نے گذشتہ رات صدارتی انتخابات میں كاميابی پر قاہرہ كے تحريراسكوئر میں جمع ہو كر جشن منايا البتہ ابھی سركاری اعلان ہونا باقی ہے۔ محمد مرسی كے انتخابی دفتر نے اعلان كيا ہے كہ محمد مرسی آخری نتائيج كے مطابق 52 فيصد ووٹ حاصل كركے صدارتی انتخابات كا دوسرا مرحلہ جيت چكے ہیں۔ فلسطين نيوز چينل ''PNN'' كی رپورٹ كے مطابق محمد مرسی كے انتخابی دفتر نے اعلان كيا ہے احمد شفيق نے دوسرے مرحلے میں 48 فيصد ووٹ حاصل كیے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں كاميابی كے بعد محمد مرسی كے انتخابی دفتر میں ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں محمد مرسی كے حاميوں نے اللہ اكبر كے نعرے لگائے اور جشن منايا۔ محمد مرسی نے اپنے خطاب میں عوام كا شكریہ ادا كيا اور مصری عوام كو بہتر مستقبل كی يقين دھانی كرائی۔ 1032907
نظرات بینندگان
captcha