ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آج كل يورپ بد ترين اقتصادی بحران كا شكار ہے اور پورا يورو كا خطہ اس كی لپیٹ میں ہے، یہاں تك كہ يورپ كی اقتصادی قوت جرمنی اقتصادی بحران سے نمٹنے كے لیے ہر طرح كے غير انسانی اقدامات كرنے كے لئے تيار ہے اور اس كی تازہ مثال سعودی عرب سے خفیہ اسلحہ كی قرار داد ہے جس میں 600 سے 800 تك لپيرڈ ٹينك سعودی عرب كو بيچے جا رہے ہیں اور اس میں جرمنی عوامی ردعمل كو كوئی اہميت نہی دے رہا ہے ۔ قابل توجہ بات یہ ہے كہ یہ قرار داد گذشتہ سال كی گی اور اس كی ماليت۵۔۲ ارب يورو ہے اور جرمن اخبار ''سان ٹيگ'' كے مطابق ان ٹينكوں كی ماليت 10 ارب يورو تك پہنچ جائے گی۔ 1032145