حقوق نسواں كے بارے میں مسلم خواتين كا نقطہ نظر

IQNA

حقوق نسواں كے بارے میں مسلم خواتين كا نقطہ نظر

0:01 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350198
ادب و آرٹ گروپ: فكر اسلامی فاونڈيشن كے چئيرمين نے اسپين میں كاسرس يونيورسٹی كے معاصر تاريخ كے استاد سے ملاقات میں عالم اسلام میں حقوق نسواں كے مسئلے كا جائزہ اور مختلف ممالك كی مسلمان خواتين كا حقوق نسواں كے بارے میں نقطہ نظر پر بات چيت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق فكر اسلامی فاونڈيشن كے چيئر مين مہدی گلجان اور تہران يونيورسٹی كے اسپينش اور اٹلی زبان كے ڈپارٹمنٹ كے انچارج اور اسپينش زبان كے ميگزين "چشم انداز اسلامی" كے چيف ایڈیٹر علی فيض الہی نے اسپين كے دورے میں ملاقات كی ہے۔
اس ملاقات میں مختلف معاملات میں دو طرفہ تعاون كے بارے میں گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں انقلاب سے پہلے اور انقلاب كے بعد ايران اور اسپين كے درميان ثقافتی معاملات پر پيش آنے والے مشكلات كا جائزہ ليا گيا، اس كے علاوہ عالم اسلام میں حقوق نسواں كے موضوع پر بھی بات چيت ہوئی ياد رہے كہ ميری نرو كاسرس يونيورسٹی اسپين میں معاصر تاريخ كی استاد ہیں انہوں نے متعدد بار تہران كا دورہ كيا ہے۔

1033031
نظرات بینندگان
captcha