اقوام متحدہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی

IQNA

اقوام متحدہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی

6:53 - September 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3519146
ایکنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قطر پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز، شفق نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے دوحہ، قطر کے دارالحکومت، پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں ان حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا اور قطر کی خودمختاری کے احترام اور کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان کے اختتام پر، سلامتی کونسل کے اراکین نے خطے میں ثالثی کی کوششوں میں قطر کے کلیدی کردار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ منگل 9 ستمبر (18 شهریور) کو اسرائیل نے ایک غیر معمولی اقدام میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کے دفاتر کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر علاقائی اور بین الاقوامی ردِعمل سامنے آیا۔ قطری حکام نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک دہشت گردانہ اقدام قرار دیا، جبکہ خطے کے متعدد ممالک نے بھی اس کی سخت مذمت کی۔/

 

4304555

نظرات بینندگان
captcha