مصر كا آخری فرعون كوما كی حالت میں

IQNA

مصر كا آخری فرعون كوما كی حالت میں

23:12 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351080
بين الاقوامی گروپ: میڈيكل ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ مصر كا سابق آمر حسنی مبارك گذشتہ رات 19 جون سے كومے كی حالت میں ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے فرانس سے شائع ہونے والے اخبار ''لوفيگارو'' سے نقل كيا ہے۔ مصر كے میڈيكل ذرائع كا كہنا ہے گذشتہ رات قاہرہ كے قريب ملٹری ہاسپٹل میں حسنی مبارك برين ہمريج كی وجہ سے كوما كی حالت میں چلے گئے ہیں۔ مصر كے سابق آمر كی حالت تشويش ناك ہونے پر جيل كے ڈاكٹروں نے انہیں قاہرہ كے نزديك ملڑی ہاسپٹل ''معادی'' میں منتقل كر ديا ہے۔ ذرائع كا كہنا ہے حسنی مبارك كو شديد ڈپريشن كی وجہ سے دل كا دورہ پڑا جس كے بعد وہ كوما میں چلے گئے۔ اس طرح بعض ذرائع كا كہنا ہے كہ حسنی مبارك كی كلينكل موت ہو چكی ہے ۔ ليكن فوجی كونسل نے اس كا اعلان نہیں كيا ہے۔ 1033852
نظرات بینندگان
captcha