كربلا معلی سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی خصوصی رپورٹ كے مطابق ، اس وقت یہ نمائش حرم حسينی﴿ع﴾ میں واقع "حضرت زينب﴿ع﴾ " سے موسوم صحن میں جاری ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ كتابی نمائش حرم امام حسين ﴿ع﴾ اور حرم حضرت عباس ﴿ٕع﴾ كی كوششوں سے كربلا میں جاری "بہار شہادت" فيسٹيول كے ضمن میں منعقد كی جا رہی ہے جس كا افتتاح گزشتہ روز عراقی شعيوں كے مرجع "احمد الصافی" كے خصوصی نمائندے كے توسط سے كيا گيا ہے ۔
نمائش كے منتظم اعلی "افضل الشامی" نے افتتاحیہ تقريب كے دوران واضح كيا ہے كہ اس نمائش كا افتتاح ايران ، عراق ، تيونس ، كويت ، لبنان ، برطانیہ اور شام كے ١۲٦ پبلشرز كی شركت كے ساتھ كيا گيا ہے ۔
1038033