ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے ای ۔ پی ۔آئی نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے دباؤ كے باجود يونسكو نے بيت لحم میں موجود فلسطينی چرچ (المھد)كو عالمی ورثہ قرار دے ديا ہے واضح رہے كہ المھد چرچ حضر ت عيسی علیہ السلام كی جائے ولادت ہے جسے عالمی ورثہ قرارديا گيا ہے ۔ يونسكو كا 36واں اجلاس روس كے شہر سن پٹرزبرگ میں منعقد ہو اجس میں فلسطينی حكام كے مطالبہ پر چرچ كو عالمی ثقافتی ورثہ میں ايك قرارداد كے ذريعے شامل كيا گيا اس قرار داد میں ۱۳ ووٹ حق میں اور ۶ مخالفت میں ڈالے گئے ۔
ياد رہے كہ المھد كو فلسطين كے قديم ترين چرچوں میں شمار كيا جاتاہے جسے رومن بادشاہ كاسٹنٹائن نے چوتھی صدی میں تاسيس كيا تھا۔
1040843