ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے (صوت العراق) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كربلا صوبائی كونسل كی سيكورٹی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ فورسز كے تازہ دم دستے كربلا پہنچ گئے ہیں۔
سيكورٹی كمیٹی نے كہا: پوليس، فوج اور دوسرے خصوصی دستوں كے ۳۳ ہزار جوان امام حسينؑ كے زائرين كی حفاظت كریں گے۔ ان سيكورٹی فورسز كو مخصوص علاقوں میں ركھا جائے گا اور ضرورت كے وقت فوراً وارد عمل ہوں گے ،انہیں فضائیہ كی مدد بھی حاصل ہوگی۔
دوسری رپورٹ كے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اعلان كيا ہے سيكورٹی فورسز نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں كے دو گروپ گرفتار كیے ہیں جنہوں نے اعتراف كيا ہے كہ جنوبی بغداد میں دھماكے كركے لوگوں كا قتل عام كيا ہے۔
1041337