فلسطين میں قرآن كريم كے تيسویں پارے كی خط (ديوانی) میں خطاطی

IQNA

فلسطين میں قرآن كريم كے تيسویں پارے كی خط (ديوانی) میں خطاطی

20:10 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359459
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی خطاط اديب فالح عبدالہادی طہ نے قرآن كريم كے تيسویں پارے كو خط (ديوانی) میں خوبصورت انداز میں تحرير كيا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار (البيان) سے نقل كيا ہے۔ فلسطينی خطاط اديب فالح عبدالہادی طہ نے قرآن كريم كے تيسویں پارے كی خط (ديوانی) میں خطاطی كا پانچ سال قبل آغاز كيا تھا اس سال رمضان میں یہ كام اختتام پذير ہوگا۔
عبدالہادی طہ پہلا فلسطينی خطاط ہے جو قرآن كريم كی كتابت كو ہاتھ سے خط ديوانی مِں انجام دے رہا ہے۔ اس فلسطينی كاتب نے اپنے كام كے بارے بتايا كہ میں مسجد الاقصی تعمير نوكمیٹی كے مورت نگار حاج عبدالحميد نيروخ كے ساتھ كام كرتا تھا وہ مجھے ہميشہ كوئی اہم كام كرنے كی ہدايت كرتے تھے میں نے انہیں كہا كہ سورہ "اسراء" كی خطاطی كی تھی ليكن 1969 میں مسجد الاقصی میں لگنے والے آگ میں وہ بھی جل گئی تھی۔
بہرحال میں نے قرآن كريم كے تيسویں پارے كی خط ديوانی میں كتابت شروع كردی اور اپنے كمرے كا ايك حصہ اس كام كے لئے مخصوص كرديا ہےاور یہ كام رمضان تك مكمل ہوجائے گا۔
1040894
نظرات بینندگان
captcha