IQNA

23:58 - July 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2360482
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دار الحكومت قاھرہ میں سات اگست سے چودہ اگست تك بيسویں بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلے الازھر يورنيورسٹی میں منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے” ”iccukنیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مصر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور ان مقابلوں كو پانچ شعبوں میں منعقد كراتی ہے اور اس میں پچيس سال سے كم عمر افراد شركت كرتے ہیں ۔
بين الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن كے پانچ شعبے اس طرح ہو گئے ۔
حفظ كل قرآن ترتيل اور تجويد كے ساتھ اور پندرویں سپارے كی تفسير ۔فقط حفظ كل قرآن كريم ترتيل اور تجويد كے ساتھ ۔بيس سپارے حفظ قرآن تجويد اور ترتيل كے ساتھ ۔پندرہ سپارے تجويد اور ترتيل كے ساتھ ۔دس سپارے حفظ قرآن تجويد اور ترتيل كے ساتھ ۔
ان بين الاقوامی مقابلوں كی جيوری حفظ اور قرائت قرآن كريم كے ممتاز اساتيد پر مشتمل ہو گی ۔
1042849
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: