وھابيت ؛ اسلامی وحدت كے خلاف سياسی فتنہ

IQNA

وھابيت ؛ اسلامی وحدت كے خلاف سياسی فتنہ

21:43 - July 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2361353
بين الاقوامی گروپ : وھابيت ايك سياسی فتنہ ہے جو اپنے آپ كو اہل سنت كے لبادے میں قرار دے كراحيائے اسلام كےدعوئے دار كا كردار اپنائے ہوئے ہے اور دنيائے اسلام كے دو اہم ستون اہل سنت اور اہل تشيع كے درميان پائے جانے والی وحدت كوختم كرنے كے در پے ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بارویں ہجری میں برطانوی استعمار اور محمد بن عبد الوھاب كے ہاتھوں اس منحرف فرقے كی بنياد ركھی گئی اس فرقے كے بنيادی عقائد میں سے ہے كہ وہابی كے علاوہ تمام لوگ مشرك اور كافر ہیں ، واجب القتل اور انكا مال حلال ہے۔ برطانوی استعمار نے ايسا فرقہ اس لئے ايجاد كيا تھا تا كہ اسلام كے بنيادی عقائد میں تحريف كی جائے ۔اسلام كی سياسی اور سماجی حيثيت كو خد شے دار كيا جاسكے مقدس مقامات جو مسلمانوں كے لئے وحدت كا باعث ہیں ان كو تباہ كيا جا سكے اس جعلی فرقے كے راہنماوں نے اسلامی ممالك میں بے شمار جرائم كا ارتكاب كيا ہے جيسے مدينہ پر حملہ، پيامبر كے مزار كی توہين ، قبرستان بقيع كی تباہی، كربلا پر حملہ اور گنبد كی تباہی، نجف پر حملہ ،بحرين پر حملہ مشرقی اردن اور يمن پر حملے شامل ہیں ۔
ليكن اس كے مقابلے میں عالمی استعمار كا اطاعت مند فرقہ جانا جاتا ہے ۔اس جعلی فرقے كے راھنماؤں نے عالم اسلام میں بے شمار جرائم كا ارتكاب كيا ہے ۔
1041071
نظرات بینندگان
captcha