آيسسكو كا ٹمبكٹو میں اسلامی ورثے كی حفاظت كا مطالبہ

IQNA

آيسسكو كا ٹمبكٹو میں اسلامی ورثے كی حفاظت كا مطالبہ

21:57 - July 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2361365
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كی تعليمی ثقافتی آرگنائزيشن (آيسسكو) نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں جمہوریہ مالی كے شھر ٹمبكٹو میں اسلامی ورثے كی حفاظت كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے isesco نیٹ ورك سے نقل كيا ہے آيسسكو نے اپنے بيانیہ میں اس شھر كی مساجد ، عمارتوں اور خطی نسخوں جو عالمی و ثقافتی ورثہ قرار ديا جا چكا ہے كی حفاظت كا مطالبہ كيا ہے ۔ انھوں نے كہا اسلامی روثہ كی حفاظت كرنا اس شھر پر حكومت كرنے والے جماعتوں كا فريضہ ہے انہیں پيامبر اسلام كے اسوہ حسنہ پر عمل كرتے ہوئے روا داری كا مظاھرہ كرنا چاہیے اور ھر طرح كی شدت پسندی سے پرھيز كریں كيونكہ اسلام دين رحمت ہے آيسسكو نے اسلامی ممالك سے بھی مطالبہ كيا كہ تاريخی ثقافتی ورثے كی حفاظت كریں كيونكہ یہ انسانی تمدن اور عالم اسلام سے مربوط ہے ۔
ياد رھے شمالی مالی كے اس شھر پر سلفی وھابيوں نے قبضہ كر ركھا ہے اور اب شھركی تاريخی عمارتوں كو بدعت اور خلاف اسلام قرار دے كر گرانا شروع كر ديا ہے۔
1043403
نظرات بینندگان
captcha