اسد مخالفين كے اجتماع سے ماسكو كا ہدف ؟

IQNA

اسد مخالفين كے اجتماع سے ماسكو كا ہدف ؟

11:24 - July 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2361748
بين الاقوامی گروپ: روس سے شائع ہونے والے اخبارات سے پتہ چلتا ہے كہ پيرس ۶ جولائی بروز جمعہ كو فرانس كی سوشيالسٹ حكومت كے زير اہتمام پيرس میں ہونے والے اسد مخالفين كے اجلاس سے قبل شامی حكومت كے مخالفين ماسكو كا دورہ كر كے روس سے شام كے بارے تبادلہ خيال كرنا چاہتے ہیں۔
توقع كے عين مطابق جنيوا میں منعقدہ پہلی نشست كے اختتام تك شام مخالف قوتوں نے اقوام متحدہ كے ايلچی كوفی عنان كے ۶ نكاتی ايجنڈے كو مسترد كرتےہوئے اعلان كيا كہ شام كے خلاف ہتھياروں كا استعمال جاری ركھیں گے ۔
واضح رہے كہ شام مخالف قوتیں (سعودی عرب، قطر) امريكہ كی حمايت كے زير سایہ اس طرح كے جارحانہ اقدام كا شدت سے انتظار كر رہے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی عرب اور تركی نے اس سلسلہ میں حكومت مخالف گروپوں كو اسلحہ كی فراہمی كا كام تيز كر ديا ہے ۔ ادھر شام كی اپوزيشن پارٹی نے مذاكرات كی پيشكش كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ جب تك بشار اسد اقتدار پر براجمان ہیں اور آئندہ حكومت سازی میں بھی اثر ركھتے ہیں ، اس وقت تك ہماری مطلوبہ اصلاحات نافذ نہیں ہو سكتیں ۔
ياد رہے كہ ماسكو شام میں ہر طرح كے فوجی اقدام كا مخالف ہے اور شام كے معاملات كا سياسی حل تلاش كرنے كی ضرورت پر زور دے رہا ہے ۔
1044709
نظرات بینندگان
captcha