ايران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ايكنا) کی رپوٹ کے مطابق شيخ جعفر المهاجرجو کہ تاریخ نگار اور اسلامی علوم کے محقق ہیں ، نے آج ۶ جولائی کو آٹھویں بین الاقوامی نطریة مہدویت کانفرنس تہران میں اس مطلب کو بیان کیا کہ تمام اسلامی مذاہب اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ حضرت فاطمه (سلام الله عليها) کی نسل سے ایک شخص دنیا کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ۔
انہوں نے مهدی (عج) اور مہدويت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے نطریہ مہدویت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا : میں نے مختلف دینی کتابوں میں نظريه مہدويت کا مطالعہ کیا ہے اور انتہائی حیرت انگیز موضوعات پر دسترس حاصل کی ہے کہ جن میں سے ایک موضوع یہ ہے کہ یہ نظریہ اڑھائی صدیوں تک رسول اکرم (ص) اور آئمه اطهار (ع) کی زبانی پروان چڑھا ہے۔
1046081