مہدويت، مذہب اور مسلک سے ہٹ کر اسلامی نظریہ ہے

IQNA

مہدويت، مذہب اور مسلک سے ہٹ کر اسلامی نظریہ ہے

9:58 - July 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2362065
بين‌الاقوامی گروپ: تمام اسلامی مکاتب فکر کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ حضرت فاطمه (سلام الله عليها) کی نسل سے ایک امام قیام کرے گا جو دنیا کو اسی طرح عدل و انصاف سے پر کرے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے بھر چکی ہو گی ۔
ايران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ايكنا) کی رپوٹ کے مطابق شيخ جعفر المهاجرجو کہ تاریخ نگار اور اسلامی علوم کے محقق ہیں ، نے آج ۶ جولائی کو آٹھویں بین الاقوامی نطریة مہدویت کانفرنس تہران میں اس مطلب کو بیان کیا کہ تمام اسلامی مذاہب اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ حضرت فاطمه (سلام الله عليها) کی نسل سے ایک شخص دنیا کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ۔
انہوں نے مهدی (عج) اور مہدويت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے نطریہ مہدویت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا : میں نے مختلف دینی کتابوں میں نظريه مہدويت کا مطالعہ کیا ہے اور انتہائی حیرت انگیز موضوعات پر دسترس حاصل کی ہے کہ جن میں سے ایک موضوع یہ ہے کہ یہ نظریہ اڑھائی صدیوں تک رسول اکرم (ص) اور آئمه اطهار (ع) کی زبانی پروان چڑھا ہے۔
1046081
نظرات بینندگان
captcha