جمہوریہ مالی كے مسلمانوں كا مقدس مقامات كی تخريب پر احتجاج

IQNA

جمہوریہ مالی كے مسلمانوں كا مقدس مقامات كی تخريب پر احتجاج

0:11 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2362921
بين الاقوامی گروپ : جمہوریہ مالی كے دار الحكومت بماكو میں ۵ جولائی كو ہزاروں مسلمانوں نے ملك میں مقدس مقامات كی تخريب پر احتجاجی مظاہرہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) نے (maghrebemeaent) نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے بما كو شہر كے ہزاروں مسلمانوں نے گذشتہ روز ٹمبكٹو كے مقدس مقامات كی تخريب كے خلاف جمہوریہ مالی كے بين الاقومی كنونشن سنٹر كے ساتھ احتجاجی مظاہر كيا اور سلفی شدت پسند گروپ انصار دين كی شديد مذمت كی ہے۔
یہ مظاہرہ اسلامی تنظيموں كی دعوت پر ہوا ہے مظاہریں سے خطاب كرتے ہوئے مالی كہ اسلامی سپريم كونسل كے چيئرمين محمود ديكو نے كہا :ہم نے حقيقی اسلام پيامبر اكرم حضرت محمد (ص) سے قبول كيا ہے ليكن ہم انصار دين جيسے گروپوں كے خودساختہ اسلام كو قبول نہیں كرتے اور نہ ہی اسكی مسلمانوں كے درميان كوئی اہميت ہے جن لوگوں نے مقدس مقامات كی تخريب كی ہے وہ مسلمان نہیں ہیں ۔
۱۰۴۵۸۸۷
نظرات بینندگان
captcha