مسجد نبوی كے مؤذن وفات پا گئے

IQNA

مسجد نبوی كے مؤذن وفات پا گئے

19:42 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364548
بين الاقوامی گروپ : مسجد نبوی كے مؤذن شيخ حسين بن عبد اللہ رجب 6 جولائی كو 85 سال كی عمر میں اس دار فانی سے انتقال كر گئے ہیں۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار (الوطن ) كے حوالے سےنقل كيا ہے ۔ شيخ حسين بن عبد اللہ رجب پچاس سال سے زيادہ مسجد نبوی میں اذان كہتے رہے ہیں اور 85 سال كی عمر میں وفات پائی ۔ شيخ حسين بن عبد اللہ مسجد نبوی كےوہ مؤذن ہیں جنہوں نے 30 سال تك پيامبر اسلام (ص) كے مرقد كے سامنے اذان كہی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق 7 جولائی كو مسجد نبوی میں نماز جنازہ كے بعد انہیں بقيع كے قبرستان میں دفن كر ديا گيا ۔
شيخ حسين بن عبد اللہ رجب 1348 ہجری میں مدينہ منورہ میں پيدا ہوئے اور اپنی تعليم اسی شہر میں مكمل كی اور 1385ہجری میں سركاری طور پر مسجد نبوی كے مؤذن مقرر ہوئے تھے ۔
1047449

نظرات بینندگان
captcha