فلسطين كی تاريخ كو تبديل كرنے کی صیہونی كوششیں نماياں مگر بے اثر ہیں

IQNA

فلسطين كی تاريخ كو تبديل كرنے کی صیہونی كوششیں نماياں مگر بے اثر ہیں

23:43 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366602
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی مزاحمت (حماس) نے زور ديا ہے كہ مقبوضہ فلسطينی سرزمينوں كی تاريخ میں تحريف كرنے كی صیہونی كوششیں ہمیشہ بے اثر رہی ہیں اسی طرح یہ ہتھکنڈے بين الاقوامی قوانين خاص طور پر چوتھے جنیوا کنونشن اور لاہہ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے ۲۰۰۵ کی قرارداد کےصريح مخالف ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ كل ۱۰ جولائی كو حماس نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ اسرائيلی وزير اعظم كی جانب سے فلسطينی سرزمينوں میں یہودی بستيوں كی تعمير كو قانونی حيثيت دينے كے لیے كوششوں كے سلسلے میں صیہونی كمیٹی (لوی) كی پيش كردہ رپورٹ بين الاقوامی قوانين كی واضح خلاف ورزی ہے ۔
حماس نے تمام فلسطينی گروپوں سے اس رپورٹ كا مقابلہ كرنے اور اس كے خلاف متحد ہونے كی درخواست كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيليوں كے ساتھ بے نتيجہ اور بیہودہ مذاكرات كرنے كے بجائے یہودی بستيوں كی غير قانونی تعمير كے خلاف مؤثر اقدامات كیے جانے چاہیئیں ۔
1050566
نظرات بینندگان
captcha