خطے كی بيشتر اقوام قرآن پر مبنی قوانين چاہتی ہیں

IQNA

خطے كی بيشتر اقوام قرآن پر مبنی قوانين چاہتی ہیں

23:47 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366616
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے تحقيقاتی ادارے "پيوPew "كی سروے رپورٹ كے مطابق اسلامی بيداری كے ايك سال مكمل ہونے كے بعد اب تك ۶ مسلمان ممالك میں جہاں عوامی انقلاب كا مشاہدہ كيا گيا ہے ، جمہوريت كی محبوبيت اور مقبوليت برقرار ہے اور ان ممالك میں لوگوں كی اكثريت قرآن كريم پر مبنی قوانين چاہتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Dawn»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اعداد و شمار اس بات كی حكايت كرتے ہیں كہ مصر كی ۶۷ فيصد اور تيونس كی ۶۳ فيصد عوام جو اسلامی بيداری كے بعد دو پہلے اسلامی ممالك میں آمرحكومتوں كو سرنگوں كرنے میں كاميات رہے ہیں اپنے ممالك میں حالیہ نظام حكومت كو سابقہ حكومتوں سے بہتر قرار ديتے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق پاكستان كے ۸۲ فيصد عوام (قوانين كو قرآن كے عين مطابق ہونا چاہيئے) شعار كی مكمل حمايت كرتے ہیں ، درحالنكہ اردن كی ۷۲ فيصد ، تركی اور لبنان كی ۱۷ فيصد عوام نے اس نظریے سے اتفاق رائے كا اظہار كيا ہے ۔
1050466
نظرات بینندگان
captcha