ماہ رمضان میں فرانسوی زبان كے قرآنی ترجموں كی مفت تقسيم

IQNA

ماہ رمضان میں فرانسوی زبان كے قرآنی ترجموں كی مفت تقسيم

23:58 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368308
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں مسلمانوں كے ايك گروپ نے ماہ رمضان كے دوران مختلف شہروں میں قرآن كريم كے ايك سو سے زائد نسخوں كو مفت تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «al-manakh»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ مہينوں كے دوران جرمنی میں قرآنی نسخوں كی مفت تقسيم كے بعد اب فرانس كے مسلمانوں پر مشتمل ايك گروپ نے رمضان كے دوران ملك كے مختلف بك ڈيپوز كے ذريعے اس منصوبے كو اجرا كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
یہ منصوبہ ارجنٹيول شہر كے بك ڈيپو (البينہ) سے شروع كيا جائے گا اور اس كے بعد فرانس كے مختلف شہروں میں قرآنی نسخوں كو مفت تقسيم كيا جائے گا ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس منصوبے كا ہدف مسلم اور غير مسلم شہريوں كے درميان قرآن كريم كی آيات كے بہتر اداراك كے لیے فرانسوی زبان كے قرآنی نسخوں كی تلاوت كا شوق پيدا كرنا ہے ۔
1052612
نظرات بینندگان
captcha