ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے صدر منصف مرزوقی نے اس بيان كے ساتھ كہ مذہبی انتہا پسندوں كو ملك میں كسی قسم كی طاقت حاصل نہیں ہے واضح كيا : معاشرے میں وہابيوں كی موجودگی ايك قسم كی (آلودگی) ہے ليكن یہ آلودگی كسی عنوان سے بھی عوام يا حكومت كے لیے خطرہ شمار نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزيد كہا:جب سے وہابيوں نے مساجد میں اختلافات اور مذہبی فتنے كو ہوا دينے كے لیے اپنی مذموم كوششوں كا آغاز كيا حكومت نے بھر پور طاقت كے ساتھ ان كا مقابلہ كيا ہے اور حكومت كے انہی تيز اور بروقت اقدامات نے وہابيوں كے عقب نشينی پر مجبور كرديا ہے ۔
1053495